MEA Issues Advisory: ’’بحیرۂ اسود کے خطے میں بحری جہازوں پر ملازمت سے قبل سکیورٹی خطرات کا جائزہ لیں بھارتی شہری‘‘ وزارت خارجہ نے جاری کی ایڈوائزری
حیرۂ اسود کے خطے میں تجارتی جہازوں پر ملازمت کرنے والے بھارتی شہریوں کے لیے جاری تفصیلی ایڈوائزری میں وزارت خارجہ نے کہا کہ ملازمت کی شرائط پر لاگو بین الاقوامی بحری معیارات کی پابندی یقینی بنائی جانی چاہیے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ جاری تنازع کے باعث بحیرۂ اسود اور اس سے متصل سمندری علاقوں میں سکیورٹی کی صورتِ حال انتہائی غیر یقینی ہے۔





