Bharat Express DD Free Dish

School Students

وجے دیوراکونڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں بتایا کہ وہ تھمّن پیٹ گاؤں جا رہے ہیں، جو ان کے والد کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں اپنی شادی کے بعد انہوں نے اور رشمیکا مندانا نے ایک خواب کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد تلنگانہ کے اچمپیٹ منڈل کے محنتی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ انہوں نے ان 180 طلبہ کی فہرست بھی جاری کی جنہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔

سال 2023-24 میں مجموعی اندراج 24.80 کروڑ تھا۔ اس سے پہلے سال 2022-23 میں یہ 25.17 کروڑ اور سال 2021-22 میں تقریباً 26.52 کروڑ تھے۔ اس طرح سال 2022-23 کے مقابلے سال 2023-24 میں اس اعداد و شمار میں 37.45 لاکھ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سدھارمیا کی مداخلت کے بعد پرنسپل بھرتما اور ٹیچر منیاپا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی اسکول میں طلبہ کو سخت سزا دینے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

امریکی ریاست ورجینیا سے فائرنگ کا چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے ایک اسکول میں پہلی جماعت میں پڑھنے والے بچے نے اپنے استاد کو گولی مار دی۔ بچے کی عمر 6 سال بتائی جا رہی ہے۔ گولی لگنے سے خاتون ٹیچر بری طرح زخمی ہوگئیں۔ ٹیچر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے

بہار کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے ذہنی تناؤ کو دور کرنے اور جسمانی نشوونما کے دوران درپیش مسائل کے بارے میں معلومات دینے کے لیے خصوصی کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے لیے منتخب اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔ محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نئے تعلیمی سیشن میں اس سے متعلق کلاسیں ہفتے میں ایک بار منعقد کی جائیں گی

اتر پردیش کے سہارنپور ضلع کے دیوبند میں تین نقاب پوش نوجوانوں نے دو طالب علموں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ طلباء کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ زخمی ونے کمار اور سدھارتھ کمار، بالترتیب 12 اور 9 ویں کلاس کے طالب علم اپنے …