Union Home Minister Amit Shah : ’آج کے بھارت کے نقشے کو بنانے میں سردار پٹیل کا سب سے بڑا کردار رہا‘: وزیرِ داخلہ امت شاہ
آئرن مین سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اس موقع پر ’رن فار یونیٹی ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
Prime Minister Narendra Modi : یہ آئرن مین سردار پٹیل کا بھارت ہے، جو اپنی سلامتی اور وقار سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا: وزیرِ اعظم مودی
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر کہا کہ ’’یہ آئرن مین سردار پٹیل کا بھارت ہے، جو اپنی سلامتی اور وقار سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک کے لیے فخر اور تحریک کا لمحہ ہے۔ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ایسے کاموں کو فروغ دیں گے جو ملک کی یکجہتی کو مضبوط بنائیں۔
President Droupadi Murmu : صدر دروپدی مرمو نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی پر پیش کیا خراجِ عقیدت
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھارت کے پہلے وزیرِ داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر صدر مرمو نے نئی دہلی کے سردار پٹیل چوک پر واقع ان کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور راشٹرپتی بھون کے گن تنتر منڈپ میں بھی ان کے احترام میں پھولوں کی نذر پیش کی۔
Rashtriya Ekta Diwas – PM Modi pays tribute at Statue of Unity : راشٹریہ ایکتا دیوس: وزیر اعظم مودی نے راشٹریہ ایکتا کا لیا حلف، سردار پٹیل کو پیش کیا خراج عقیدت
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح گجرات کے ایکتا نگر میں نرمدا ندی کے کنارے واقع ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ پر راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر بھارت کے پہلے وزیرِ داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو عقیدت کے پھول نذر کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی یکجہتی، سالمیت اور امن کے تحفظ کا حلف لیتے ہوئے کہا کہ ’’میں اپنے وطن کی یکجہتی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے خود کو وقف کرتا ہوں‘‘۔
Union Home Minister Amit Shah Paid Floral Tribute To Sardar Vallabhbhai Patel : وزیرِ داخلہ امت شاہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پر پھول چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا
بھارت کے پہلے وزیرِ داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر آج پورے ملک میں ’’راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ بڑے احترام و جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے نئی دہلی میں سردار پٹیل کے مجسمے پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
PM Modi Pays Floral Tribute To Sardar Vallabhbhai Patel On His 150th Jayanti : وزیر اعظم مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی پر ’اسٹیچو آف یونٹی‘ پر خراجِ عقیدت پیش کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز گجرات کے کیوڑیا میں واقع ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ پر بھارت کے آئرن مین، سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ سردار پٹیل نے ملک کی یکجہتی اور اتحاد کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی اور آج بھارت اُن کے خوابوں کے مطابق مضبوط، متحد اور ترقی یافتہ ملک بننے کی سمت میں گامزن ہے۔
Home Minister Amit Shah Press Conference : وزیر داخلہ امت شاہ کا پریس کانفرنس، سردار صاحب اور برسا منڈا کی 150ویں سالگرہ کے سلسلے میں، ’بھارت پرو‘ یکم نومبر سے 15 نومبر تک منعقد کیا جائے گا
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے آج راشٹریہ ایکتا دیوس-2025 کے موقع پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے جشن کے سلسلے میں پٹنہ، بہار میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
Sardar Patel 150th Birth Anniversary : سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر یکم نومبر سے 15 نومبر تک ’بھارت پرو‘ کا ہوگا اہتمام : وزیر داخلہ امت شاہ کا اعلان
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر یکم نومبر سے 15 نومبر تک گجرات کے ایکتا نگر میں ’بھارت پرو‘ کا عظیم الشان انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ملک کی یکجہتی، ثقافتی تنوع اور سردار پٹیل کے مثالی کارناموں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ہوگا۔
National Unity Day 2025: سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش پرملک بھر میں ہوگا ’رن فار یونٹی‘، وزیراعظم نریندر مودی نے کی نوجوانوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس یونٹی رن میں شامل ہوں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ’’31 اکتوبر کو رن فار یونٹی میں شامل ہوں اور اتحاد کے جذبے کو زندہ رکھیں! آئیے ہم سردار پٹیل کے متحد بھارت کے خواب کو سچ کر دکھائیں۔‘‘





