Bharat Express DD Free Dish

Sabka Saath Sabka Vikas

وزیراعظم نے کہا کہ بنگال کے نوجوان روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے دیگر ریاستوں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کی خراب حالت، اساتذہ کی کمی اور تنخواہوں میں بے ضابطگیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں روزگار میلوں کے بجائے ’نوکریوں کی لوٹ‘ جاری ہے اور اساتذہ بھرتی گھوٹالے نے ہزاروں خاندانوں کے خواب چکناچور کر دیے ہیں۔

وزیراعظم نے ’کیئر اکانومی‘ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ جیسے جیسے سینئر سٹیزنز کی آبادی بڑھے گی، کیئرگیورز کی مانگ بھی بڑھتی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ”میں درخواست کرتا ہوں کہ نئے تربیتی ماڈلز تیار کیے جائیں تاکہ صحت کے شعبے میں مستقبل کی ضروریات پوری کی جا سکیں“۔

پی ایم مودی نے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرزمین، جس کا ہر ذرہ سنتوں کی تپسیا سے بنا ہے، جہاں خیرات ایک روایت بن گئی ہے، جہاں خدمت کا عزم انسانیت کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرتا ہے، کوئی عام زمین نہیں ہے۔ اسی لیے ہمارے سنتوں نے اشوک نگر کے بارے میں کہا تھا کہ غم یہاں آنے سے ڈرتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے آج یہاں بیساکھی اور شری گرو مہاراج جی کے یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کرنے کا موقع ملا ہے۔