Induction Programme in Rufida College of Nursing: جامعہ ہمدرد کے روفیدہ کالج آف نرسنگ میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ بیچ – 2025 کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد
چیف گیسٹ بھولی آہلووالیہ نے اپنے خطاب میں طلبہ کو خدمتِ خلق پر مبنی پیشہ منتخب کرنے پر سراہا اور کہا کہ شعبۂ صحت میں نرسز کا کردار انتہائی اہم اور ہمدردی پر مبنی ہے۔ گیسٹ آف آنر ڈاکٹر آچلا نے نئے بیچ کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک تبدیلی کی علمی و عملی سفر کا آغاز قرار دیا۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی سے حصہ لیں۔





