انڈیا الائنس میں زبردست اختلاف! آرجے ڈی نے حد بندی بل کی حمایت کردی
آرجے ڈی رکن پارلیمنٹ سریندرپرساد یادو نے کہا کہ لوک سبھا کی سیٹیں بڑھنے سے عوام اور عوامی نمائندوں دونوں کو فائدہ ہوگا۔ ملک اور دنیا میں آبادی بڑھی ہے۔ ایسے میں حکومت پر ترقی اور رقبے کے لحاظ سے دباؤ بھی بڑھ گیا ہے۔ آبادی بڑھنے کے ساتھ وسائل اور ترقیاتی کاموں کا بوجھ بھی بڑھ رہا ہے، اس لیے آبادی کے تناسب سے حد بندی ضروری ہے۔





