Bharat Express DD Free Dish

Republic Day Celebrations 2026

یومِ جمہوریہ کی شاندار پریڈ کے بعد اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ قومی جشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، مگر حقیقت اس سے مختلف ہے۔ دراصل، یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا باضابطہ اور پُروقار اختتام 29 جنوری کی شام دہلی کے تاریخی وجے چوک پر منعقد ہونے والی تقریب ’’ بیٹنگ ریٹریٹ‘‘ سے ہوتا ہے۔

یومِ جمہوریہ کے موقع پر مہاراشٹر پولیس نے ایک بار پھر اپنی بہادری، فرض شناسی اور خدمات کا لوہا منوایا ہے۔ اس سال ریاست مہاراشٹر کو مجموعی طور پر 89 پولیس میڈل حاصل ہوئے ہیں، جن میں بہادری، امتیازی خدمات اور قابلِ ستائش خدمات کے اعزازات شامل ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے پیر کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل پہنچ کر 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا باضابطہ آغاز کیا۔ انہوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

77ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اترپردیش کے رامپور کی قدیم اور معروف دینی درس گاہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں پوری شان و شوکت کے ساتھ ترنگا لہرایا گیا۔اس موقع پر قومی ترانے کی گنگناہٹ نے پورے کیمپس کو حب الوطنی کےجزبے سے سرشار کر دیا۔

جب پورا ملک 77ویں یومِ جمہوریہ کی خوشیوں میں ڈوبا ہوا تھا، اسی دوران سرحد پر تعینات سرحدی سلامتی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے ایک بڑی دراندازی کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے ایک پاکستانی درانداز کو مار گرایا، جو یومِ جمہوریہ کے موقع پر بھارتی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

بھارت آج 26 جنوری کو اپنا 77ویں یومِ جمہوریہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر امریکہ، چین، فرانس اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے کئی ممالک نے بھارت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

کرتویہ پتھ پر منعقدہ 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں بھارتی فضائیہ کا فلائی پاسٹ اس بار خاص طور پر اہم اور یادگار ثابت ہوا۔ فضائیہ کے بہادر فائٹر پائلٹس نے آسمان میں جرات، مہارت اور قومی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس فلائی پاسٹ نے نہ صرف عسکری طاقت کا پیغام دیا بلکہ قوم کے حوصلے اور اعتماد کو بھی نئی بلندی بخشی۔

وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر یومِ جمہوریہ کے موقع پر پروٹوکول سے ہٹ کر عوام سے براہِ راست ملاقات کی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔ 77ویں یومِ جمہوریہ کی شاندار تقریب کے اختتام کے بعد وزیر اعظم مودی سرکاری ضوابط سے الگ ہو کر کرِتویہ پتھ پر کافی فاصلے تک پیدل چلتے ہوئے نظر آئے۔

پیر کے روز پورے ملک نے 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ایک غیر معمولی اور یادگار منظر دیکھا، جب بھارتی فوج کی ریماؤنٹ اینڈ ویٹرنری کور کی خصوصی طور پر تیار کردہ حیوانی ٹکڑی نے کرتویہ پتھ پر شاندار مارچ کیا۔ اس پریڈ کے ذریعے بھارتی فوج نے یہ پیغام دیا کہ جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جانور بھی ملک کی سرحدی سلامتی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

ملک کے 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں حب الوطنی، قومی اتحاد اور قومی وقار کا شاندار منظر دیکھنے کو ملے گا۔ سروجنی نگر اسمبلی حلقہ میں 26 جنوری 2026 بروز پیر کو ”سروجنی نگر ترنگا یاترا (بائیک و کار ریلی)“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کی قیادت حلقے کے معزز رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کریں گے۔