PM Modi to visit Assam: وزیراعظم نریندر مودی 13 اور 14 مارچ کو آسام کے دورے پر، 47,600 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح
وزیر اعظم کریمن گنج ضلع کے پتھرکنڈی میں نئے کالج آف ایگریکلچر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جس سے آسام اور خاص طور پر براک ویلی کے طلبہ کو اعلیٰ زرعی تعلیم اور تحقیق کے بہتر مواقع ملیں گے۔
PM Modi inaugurates Projects: کیرالا میں وزیراعظم نریندر مودی کا 10,800 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد
ریلوے، شاہراہوں، توانائی اور دیہی سڑکوں کے کئی منصوبے قوم کے نام۔ وزیر اعظم نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت کیرالا میں تعمیر کی گئی 23 دیہی سڑکوں کا بھی افتتاح کیا۔ ان سڑکوں سے دیہی علاقوں میں بازاروں، تعلیم، صحت اور روزگار تک رسائی بہتر ہوگی۔
PM Kerala & Tamil Nadu visit: وزیراعظم مودی کے کیرالہ اور تمل ناڈو دورے میں پیٹرولیم، قومی شاہراہ، ریلویز اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کو ملے گی ترقی
وزیراعظم اس موقع پر دو امرت بھارت ایکسپریس، دو ایکسپریس اور ایک مسافر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جس سے تمل ناڈو کا رابطہ تلنگانہ، کرناٹک، کیرالہ اور مشرقی بھارت کے دیگر علاقوں سے مزید بہتر ہوگا۔
PM Modi inaugurates new terminal building: وزیراعظم مودی نے گوہاٹی میں گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل کا کیا افتتاح
شمال مشرقی رابطہ کاری میں اڈانی گروپ نے نیا معیار قائم کر دیا۔ نیا ٹرمینل سالانہ ایک کروڑ اکتیس لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے بھارت میں پائیدار ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک نئی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ نیا ٹرمینل جدید ٹیکنالوجی اور قدرتی حسن کا حسین امتزاج پیش کرے گا۔
Youth of Bihar will work within the state: ’’آنے والے وقت میں بہار کا نوجوان بہار میں ہی کام کرے گا‘‘، وزیراعظم نریندرمودی نے بہار کے لوگوں سے کیا وعدہ
نریندر مودی نے نوادہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ’ترقی یافتہ بہار‘ کا عزم دہرایا، کسانوں اور نوجوانوں کے لیے نئے وعدے کیے اور کہا کہ بہار کو ایک بار پھر علم و سائنس کا عالمی مرکز بنانا ہے۔
The historic project connecting Mizoram to the rail network: میزورم کو پہلی بار ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے والا تاریخی منصوبہ مکمل، وزیراعظم مودی کے دور حکومت میں رکھی گئی تھی پروجیکٹ کی بنیاد
سیاحوں کے لیے بھی میزورم تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ اس طرح یہ منصوبہ نہ صرف آمدورفت بلکہ تجارتی، سیاحتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور میزورم کو ’نئے بھارت‘ کے ترقیاتی دھارے میں مکمل طور پر شامل کر دے گا۔





