Red Fort Car Blast Update : لال قلعہ کار بلاسٹ کیس: عدالت نے ملزمین کی ریمانڈ مزید چار دن بڑھائی
لال قلعہ کار بلاسٹ کیس کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے این آئی اے کی درخواست پر ڈاکٹر مُزمل سمیت دیگر گرفتار ملزمین کی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی ہے۔
Delhi Blast Probe Reaches Mumbai : ممبئی میں تین مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے… جانچ میں ملے انکریپٹڈ بات چیت اور اسلحہ سپلائی کے ٹھوس ثبوت، تفتیش جاری
افسران کے مطابق، ان افراد کو ایک خصوصی ٹیم نے خفیہ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لیے دہلی بھیجا جا رہا ہے۔
Red Fort Blast Update : دہلی بم دھماکہ: آسام میں 15 افراد گرفتار، وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے بتایا ایک-ایک کا نام
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے بتایا کہ ریاست میں ان افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر دہلی دھماکے کے حق میں یا ملک مخالف تبصرے کیے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ”دہلی بم دھماکوں کے بعد قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے میں آسام بھر سے اب تک 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے“۔
Red Fort Blast: دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار دھماکہ معاملے میں پولیس نے کار کے 11 گھنٹے کا روٹ ٹریس کیا
پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کار دھماکے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد کہاں سے آیا، کس نے پہنچایا اور منصوبہ بندی کہاں ہوئی۔ دہلی پولیس نے واضح کیا ہے کہ تمام پہلوؤں پر مکمل باریک بینی سے تحقیق جاری ہے اور بہت جلد دھماکے کی پوری کہانی سامنے آنے کی امید ہے۔





