Delhi Red Fort Attack: ’’دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہوئے حملے میں القاعدہ کا ہاتھ‘‘، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بڑا انکشاف
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں صاف کہا ہے کہ نومبر 2025 میں دہلی کے لال قلعہ کے پاس ہوئے حملے کے پیچھے القاعدہ ان انڈین سب کانٹینینٹ یعنی اے کیو آئی ایس کا ہاتھ تھا۔
Red Fort Blast Case: لال قلعہ کار بم دھماکہ معاملے میں 7,500 صفحات پر مشتمل پہلی چارج شیٹ داخل، دہشت گردی، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ قوانین کے تحت مقدمہ
قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اس مقدمے میں 10 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، جن پر 10 نومبر 2025 کو ہوئے دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اس حملے میں 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ این آئی اے نے کہا کہ ملزمان نے اے کے 47 رائفل، کرنکوف رائفل اور دیسی پستول سمیت ممنوعہ ہتھیار غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے تھے۔
Delhi Red Fort Blast Case: دہلی لال قلعہ بلاسٹ معاملہ، تحقیقات کے لیے این آئی اے کو مزید 45 دن کی مہلت، نئے سراغ ملنے کا دعویٰ
این آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے کے تار صرف بھارت تک محدود نہیں ہیں بلکہ اس کے بین الاقوامی روابط بھی ہو سکتے ہیں۔ ایجنسی سازش کا پردہ فاش کرنے کے لیے ہر پہلو سے باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔
ED Files Chargesheet Against Al Falah University Chancellor: الفلاح یونیورسٹی پر ای ڈی کی بڑی کارروائی، چیئرمین کے خلاف چارج شیٹ داخل، تقریباً 140 کروڑ کی جائیداد ضبط
تنازعات میں گھری الفلاح یونیورسٹی اور الفلاح چیریٹیبل ٹرسٹ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے ایک بڑے معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے ٹرسٹ کے چیئرمین، چانسلر اور منیجنگ ٹرسٹی جواد احمد صدیقی کے خلاف خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ ای ڈی نے اس کیس میں تقریباً 139.97 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد بھی ضبط کر لی ہے۔
Red Fort Car Blast Update : لال قلعہ کار بلاسٹ کیس: عدالت نے ملزمین کی ریمانڈ مزید چار دن بڑھائی
لال قلعہ کار بلاسٹ کیس کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے این آئی اے کی درخواست پر ڈاکٹر مُزمل سمیت دیگر گرفتار ملزمین کی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی ہے۔
Delhi Car Bombing Probe : دہلی کار بم دھماکے کی جانچ جاری، این آئی اے نے ملزم ڈاکٹر شاہین کو پوچھ گچھ کے لیے فرید آباد کیا منتقل
دہلی کے لال قلعہ کے قریب 10 نومبر کو ہونے والے تباہ کن خودکش کار بم دھماکے کی تحقیقات میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے گرفتار ملزمین میں سے ایک ڈاکٹر شاہین سعید کو اہم پوچھ گچھ کے لیے ہریانہ کے فرید آباد منتقل کر دیا ہے۔
ED has arrested Jawad Ahmed Siddiqui: الفلاح گروپ کے چیئرمین جواد احمد صدیقی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار، ای ڈی نے پی ایم ایل اے کی دفعہ 19 کے تحت حراست میں لیا
جعلی این اے اے سی(NAAC) اسناد، غلط یو جی سی دعووں، کروڑوں کی مبینہ ہیرا پھیری اور فیملی کمپنیوں کو فنڈز کی منتقلی کے شواہد کی بنیاد پر ای ڈی نے جواد احمد صدیقی کو پی ایم ایل اے کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔





