Bharat Express DD Free Dish

RCB

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پی ایم مودی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، "بنگلورو میں حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تعزیت ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے، جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میری پراتھناہے کہ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں وہ جلد صحت یاب ہو ں۔"

آئی پی ایل میں آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوران بنگلورو میں بھگدڑ میں اب تک تقریباً11 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔

بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود وہ بڑے پیمانے پر ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ جشن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگوں کو درختوں پر چڑھتے اور شاخوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات ابھی سامنے آنی ہیں۔ کرناٹک حکومت نے اس سے پہلے حفاظتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ودھانا سودھا سے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم تک جیت کی پریڈ منسوخ کردی تھی۔

وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں دو مواقع پر آر سی بی کے لیے لگاتار چار نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ سیزن 2025 کے علاوہ انہوں نے سیزن 2016 میں بھی ایسا کیا تھا۔وراٹ کوہلی نے چنئی سپر کنگز کے خلاف حالیہ میچ میں 33 گیندوں میں 62 رنز بنائے تھے۔ کوہلی CSK کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

سنجو سیمسن اس سیزن میں راجستھان رائلز کے دوسرے کامیاب ترین بلے باز ہیں۔ انہوں نے سات اننگز میں 37.33 کی اوسط سے 224 رنز بنائے ہیں۔ ان سے آگے صرف یشسوی جیسوال ہیں جنہوں نے آٹھ اننگز میں 307 رنز بنائے ہیں۔ ریان پراگ 210 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔ یہ وہ تین کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس سیزن میں 200 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئی پی ایل 2025 میں 6 ٹیموں کے نئے کپتان ہوں گے۔ اگر دعوے پر یقین کیا جائے تو ممبئی انڈینس ہاردک پانڈیا سے کپتانی لے کر دوبارہ روہت شرما کو کمان سونپ دے گی۔

گواسکر نے ایلیمینیٹر میچ کے حوالے سے ایک بڑی پیشین گوئی کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ میچ یکطرفہ ہونے جا رہا ہے، جہاں بنگلورو راجستھان کے خلاف آسانی سے جیت جائے گا۔

بھارت کے اسٹار فٹبالر سنیل چھتری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔جس کے بعد کرکٹ اسٹار وراٹ  کوہلی نے ان کے اس فیصلے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ اسٹرائیکر کی انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے لکھا، ’’میرے بھائی ہمیں آپ پر فخر ہے‘‘۔

رائل چیلنجرس بنگلور نے آئی پی ایل 2009 اور آئی پی ایل 2016 میں لگاتار 5 ٹائٹل جیتے تھے۔ اس ٹیم نے دونوں سیزن میں فائنل کھیلا، لیکن چیمپئن بننے میں ناکام رہی۔ آئی پی ایل 2010 میں رائل چیلنجرس بنگلور نے لگاتار 4 میچ جیتے، اس سیزن میں ٹیم پلے آف میں پہنچی۔

ڈی ویلیئرز نے کوہلی کو کرکٹ کھیلنے والے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ اعدادوشمار پر مبنی ماہرین کے لیے لیجنڈری کھلاڑی پر تبصرہ کرنا غیر دانشمندانہ ہے۔