Bharat Express DD Free Dish

Rashtriya Ekta Diwas

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں واقع رین فاریسٹ کی خوبصورتی اور وہاں تعمیر کیے گئے اسکائی واک کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے لوگوں سے اس سیاحتی مقام کا تجربہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایکتا نگر کے رین فاریسٹ میں آپ کا ایک شاندار تجربہ منتظر ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر کہا کہ ’’یہ آئرن مین سردار پٹیل کا بھارت ہے، جو اپنی سلامتی اور وقار سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک کے لیے فخر اور تحریک کا لمحہ ہے۔ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ایسے کاموں کو فروغ دیں گے جو ملک کی یکجہتی کو مضبوط بنائیں۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح گجرات کے ایکتا نگر میں نرمدا ندی کے کنارے واقع ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ پر راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر بھارت کے پہلے وزیرِ داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو عقیدت کے پھول نذر کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی یکجہتی، سالمیت اور امن کے تحفظ کا حلف لیتے ہوئے کہا کہ ’’میں اپنے وطن کی یکجہتی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے خود کو وقف کرتا ہوں‘‘۔

بھارت کے پہلے وزیرِ داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر آج پورے ملک میں ’’راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ بڑے احترام و جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے نئی دہلی میں سردار پٹیل کے مجسمے پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔