Muslim Rashtriya Manch’s Eid Milan: ’’وقف قانون پر پورے ملک کی مہر، مسلم سماج کے لیے تاریخی قدم‘‘، مسلم راشٹریہ منچ کی عید ملن تقریب میں جگدمبیکا پال کا خطاب
مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے کہا کہ وقف پر بھرم کو دور کرنے کے لیے ملک بھر میں 100 سے زائد پریس کانفرنسیں اور 500 نشستیں منعقد کی جائیں گی۔ آر ایس ایس کے رابطہ پرمکھ رام لال نے بھی وقف ترمیم کو مسلم سماج میں اعتماد اور ہم آہنگی بڑھانے والا قدم قرار دیا۔





