Bharat Express DD Free Dish

Raja Raghuvanshi Murder Case

سونم کی جانب سے پیش وکیل نے کہا کہ وہ اس وقت شیلانگ میں موجود ہے اورضمانت کی تمام شرائط پرعمل کررہی ہے، اس لئے اسے دوبارہ جیل بھیجنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن سپریم کورٹ نے یہ دلیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے حقائق اورالزام کی سنگینی کودیکھتے ہوئے اس کا ضمانت پرباہررہنا مناسب نہیں ہے۔

عدالت نے سونم کے وکیل سے کہا کہ وہ جمعرات تک یہ بتائیں کہ ان کی موکلہ عبوری طور پر سرینڈر کرنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔ جب وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نچلی عدالت نے سونم پر شیلانگ میں رہنے اور روزانہ سماعت میں حاضر ہونے جیسی سخت شرائط عائد کی ہیں،

 راجا رگھونشی قتل معاملے میں سونم رگھونشی کی ضمانت پرسپریم کورٹ نے فی الحال روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔

اندور سے غازی پور کا فاصلہ تقریباً 1000 کلومیٹر ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سونم نے راستے میں کچھ نہیں کھایا۔ اس دوران سونم نے کئی بار گاڑی روکی اور فون پر بات کرنے کے لیے گاڑی سے نیچے اتری۔ پیوش نے سونم کو غازی پور بائی پاس پر چھوڑ دیا۔

اندور کے تاجر راجہ رگھوونشی کی مسخ شدہ لاش 2 جون کو مشرقی خاصی ہلز ضلع کے سوہرا-چیراپنجی علاقے میں وی ساوڈونگ پارکنگ لاٹ کے نیچے سے ایک کھائی سے برآمد ہوئی تھی۔ جیسے جیسے کیس کی تفتیش آگے بڑھی، شک کی سوئی سونم کی طرف مڑ گئی۔ اس دوران سونم نے یوپی کے غازی پور میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ سونم اس واقعے کی ماسٹر مائنڈ تھی۔

سونم نے راجہ سے ڈبل ڈیکر پل گھومنے کے لیے کہا تھا۔ یہاں جانے کے دو راستے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سونم نے مشکل راستہ چنا اور آسان راستہ چھوڑ دیا۔ سونم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس واقعے میں پوری طرح ملوث تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معاملہ لو اینگل کا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا، "اگر مجھے پتہ ہوتا تو ،میں ایسا نہ ہونے دیتا۔ جس نے بھی قتل کیا ہے اسے پھانسی دی جائے، یہ 10-20 سال کی سزا کی بات نہیں،

میگھالیہ پولیس آدھی رات کو سونم رگھوونشی کو گوہاٹی سے شیلانگ لے آئی۔ پہلے اسے صدر تھانے لے جایا گیا، جہاں سے اسے میڈیکل چیک اپ کے لیے صدر اسپتال لے جایا گیا۔

کنگنا  رناوت نے مزید لکھا، "کتنا ظالم، گھناؤنا اور سب سے بڑھ کر بیوقوف اور احمق ، بیوقوف لوگوں کو کبھی ہلکا نہیں لینا چاہیے، وہ کسی بھی معاشرے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوتے ہیں

راجہ رگھوونشی کے بھائی کے وپن رگھوونشی نے کہا کہ سونم کے بارے میں ایسی خبریں سامنے آئی ہیں اور سچ پوچھیں تو ہم سب حیران ہیں کیونکہ ہم نے ایسی خبر پہلے کبھی نہیں سنی تھی۔ اس کہانی میں ایک نیا موڑ آیا ہے۔ اب تک ہم سونم کو ڈھونڈ رہے تھے اور اب سونم مل گئی ہے۔ ہمیں شبہ ہے کہ اس میں کوئی ملوث ہو سکتا ہے۔