Collision between two trains in Bilaspur: چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں خوفناک ٹرین حادثہ — کوربا مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں ٹکراؤ، 6 مسافر ہلاک، 15 سے زائد زخمی
حادثہ بلاسپور ریلوے منڈل کے جے رام نگر اور کوٹمی سونار اسٹیشن کے درمیان پیش آیا، ریسکیو ٹیمیں موقع پر سرگرم، کئی ٹرینوں کی آمدورفت متاثر۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔





