International Conference for World Peace: بینکاک میں 14 اور 15 دسمبر کو ’انٹرنیشنل کانفرنس فار ورلڈ پیس‘ کا انعقاد، 22 اہم موضوعات پر ہوگی گفتگو
منتظمین کی جانب سے جاری دعوت نامے کے مطابق یہ بین الاقوامی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کی کانفرنس صبح 8:30 بجے سے شام 7 بجے تک ایمبیسیڈر ہوٹل، 171 سکومویت سوئی 11، سکومویت روڈ، بینکاک میں منعقد ہوگی۔ انٹرنیشنل کونسل آف جیورسٹس کے صدر اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر عادل سی اگروالا کی جانب سے جاری دعوت نامے کے مطابق کانفرنس میں مختلف ممالک کے ماہرینِ قانون، جج صاحبان، ماہرینِ تعلیم، اساتذہ، محققین، سفارت کاروں، سرکاری افسران، مصنفین اور طلبہ کی شرکت متوقع ہے۔
Jain Acharya Lokesh Mani leaves for US and Canada tour: جین آچاریہ لوکیش منی امریکہ اور کینیڈا کے دورے پر روانہ، امن وہم آہنگی کے پیش نظر دورہ ہوگا کافی اہم
یہ دورہ عالمی سطح پر ہندوستان کی روحانی میراث اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے پیغام کو آگے بڑھانے کی ایک اہم کوشش سمجھی جا رہی ہے۔ یہ دورہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کی فکری اور روحانی نمائندگی کا مظہر ہوگا۔





