جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین انتخابات کے لئے مطالبات تیز، جماعت اسلامی نے واضح ٹائم لائن مقرر کرنے کا کیا مطالبہ، انتظامیہ کو بھی سخت انتباہ
امعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ کے احتجاج سے متعلق اپنے خدشات کا اعادہ کرتے ہوئے پروفیسرسلیم انجینئرنے کہا کہ یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوری شرکت، تنقیدی فکراورقیادت کوفروغ دے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے ممتازعلمی ورثے کے ساتھ ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے، اسے چاہئے کہ لنگدوہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق طلبہ کوجمہوری نمائندگی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے۔ ہم جامعہ انتظامیہ پرزوردیتے ہیں کہ وہ اپنی یقین دہانیوں کو واضح، ٹھوس اورمقررہ مدت کے اندرعمل میں لائے اورسیکورٹی اہلکاروں کے طرزِعمل کے حوالے سے جواب دہی کویقینی بنائے۔
Jamaat-e-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند کا کولکاتا بھگدڑ سانحے پر اظہار افسوس، نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے حادثے کی شفاف تحقیقات اور جواب دہی کا کیا مطالبہ
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے اپنے ایک بیان میں کہا کولکاتا میں ہونے والی افسوس ناک بھگدڑ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ہماری دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ کسی عوامی اجتماع میں بے گناہ افراد کی جانوں کا جانا انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کی وجوہات کا سنجیدگی سے جائزہ لیے جانے کی ضرورت ہے۔
Jamaat-e-Islami Hind: غیر شفاف طریقہ کار اور ساتھی کمشنروں کی آراء کو نظرانداز کرنے پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی جواب دہی طے کی جائے: پروفیسر سلیم انجینئر
پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ جمہوریت کا تقاضا یہ ہے کہ شہریوں کے لیے ووٹر بننا آسان بنایا جائے، مشکل نہیں۔ ووٹ دینے کا حق اسی وقت بامعنی ہوسکتا ہے جب شہری غیر ضروری رکاوٹوں کے بغیر ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کراسکیں۔ الیکشن کمیشن ملک کے آئین اور عوام کا ادارہ ہے، کسی ایک عہدے دار کا ذاتی ادارہ نہیں ہے۔ شہریوں کو ان کے بنیادی حقِ رائے دہی سے محروم کرنا محض انتظامی کوتاہی نہیں بلکہ ملک اور اس کے عوام کے ساتھ سنگین غداری کے مترادف ہے۔
Jamaat-E-Islami on Police Brutality Against Student Protesters: پرامن مظاہرین پرپولیس کی بربریت پر جماعت اسلامی کا اظہار تشویش، انجینئر سلیم نے کہا-حکومت طاقت کے بجائے اختیار کرے بات چیت کا راستہ
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے نمائندوں سے مذاکرات کا آغاز کرے، پولیس کی زیادتیوں کی تحقیقات کرائی جائے اور طاقت کا بے جا استعمال کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی تعلیمی اصلاحات نافذ کرے جو امتحانی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کا ذریعہ بنے۔
JIH Vice President Expresses Concern Over Fresh Violence In Manipur: منی پور میں بڑھتے تشدد کے واقعات پر جماعت اسلامی ہند کی گہری تشویش، نائب امیر سلیم انجینئر نے شہری حقوق کے تحفظ اور فوری مکالمے کا کیا مطالبہ
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ گھر کے اندر دو کمسن بچوں کا درد ناک قتل، مظاہروں کے دوران شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں نہایت افسوسناک ہیں۔ اس سے انتظامیہ کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار کوئی بھی ہو اس طرح کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔





