Bharat Express DD Free Dish

Prof Anil Kumar Rai

اترپردیش کی گورنر اور یونیورسٹی کی چانسلر آنندی بین پٹیل نے پروفیسر انل رائے کو تین سال کے لئے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے موقع پریونیورسٹی کے رجسٹرار، فنانس کنٹرولر، سینئر افسران، اساتذہ اور ملازمین نے ان کا استقبال کیا اور نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

پروفیسرانل رائے راجستھان کے سیکرمیں واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے شیخاوتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ چانسلر کے دفتر سے جاری حکم نامے میں پروفیسر انل رائے کی بریلی کی اسٹیٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر تقرری کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔