Bharat Express DD Free Dish

Priyanka Kakkar

عام آدمی پارٹی کی قومی ترجمان پرینکا ککڑکانگریس میں شامل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے پرانے وعدوں سے انحراف پرسوال اٹھائے اورراہل گاندھی کی ایمانداری اور’ووٹ چوری‘ جیسے موضوعات اٹھانے پر تعریف کی۔

کانکلیو میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے پریانکا ککڑ نے کہا کہ اردو دیگر زبانوں کی طرح بہت اہم زبان ہے۔ مثال کے طور پر انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش میں ایف آئی آر اردو میں درج ہوتی ہے۔ دہلی میں درج ایف آئی آر میں بھی اردو کے بہت سے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے کہا، "ہم ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے دہلی میں چھ سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے اور ہم نے پورے احترام کے ساتھ کانگریس کو ایک سیٹ کی پیشکش کی ہے۔"

جانچ ایجنسی کیجریوال کے جواب کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے بعد ای ڈی دہلی شراب پالیسی گھوٹالے میں پوچھ گچھ کے لیے چوتھا نوٹس بھیجے گی۔

قبل ازیں 2 جنوری کو اے اے پی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے واضح کیا تھا کہ ای ڈی نوٹس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا کیجریوال ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے؟

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نوئیڈا) ہریش چندر نے کہا، ’’سیکٹر 20 پولیس اسٹیشن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔"