Priyanka Gandhi slams Amit Shah: پرینکا گاندھی کا امت شاہ پر حملہ، کہا عدم اعتماد کی تجویز اسپیکر کے خلاف تھی، راہل گاندھی کے نہیں
کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی اس تقریر پر تنقید کی، جو انہوں نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن کی پیش کردہ قرارداد پر بحث کے جواب میں کی تھی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ امت شاہ نے راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں غیر پارلیمانی لفظ استعمال کیا، لیکن چیئر نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔





