Bharat Express DD Free Dish

press conference

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے جمعہ کے روز عام آدمی پارٹی (AAP) چھوڑنے والے ارکانِ پارلیمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی  ہمیشہ سے پنجاب مخالف رہی ہے اور ریاست کے لوگ غداروں کو سبق سکھائیں گے۔

ٹی سی ایس ناسک واقعہ سے متعلق ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے۔ پی۔ سی۔ آر) مہاراشٹر نے ممبئی پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرکےاپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کی۔

خواتین ریزرویشن بل 2026 کے گرنے کے بعد انڈین نیشنل کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ آج 21 اپریل کو ملک کے 29 شہروں میں کانگریس کی خواتین لیڈر پریس کانفرنس کر رہی ہیں۔

لوک سبھا میں اس آئینی ترمیمی بل کے پاس نہ ہو پانے کے بعد کانگریس نے اب جوابی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور ملک گیر سطح پر اس مسئلے کو عوام تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 21 اپریل کو ملک کے 29 بڑے شہروں میں بیک وقت پریس کانفرنس کرے گی، جس میں پارٹی کے سرکردہ رہنما عوام کے سامنے اپنا موقف پیش کریں گے۔

پورنیا  کے رکن پارلیمنٹ پپو یادونے خواتین ریزرویشن بل کے گرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت پر ’خفیہ ایجنڈا‘ چلانے کا الزام لگایا۔ اسی دوران انہوں نے لیڈروں کے پورن دیکھنے سے متعلق بھی بڑا دعویٰ کیا۔

امت شاہ نے اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا اقدام پارلیمانی ادارے کے وقار کو نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تقریباً چار دہائیوں کے بعد پہلی بار لوک سبھا کے اسپیکر کے خلاف ایسی قرارداد پیش کی گئی ہے، جو پارلیمانی سیاست کے لیے افسوسناک ہے۔

جماعت اسلامی ہند نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے ٹیرف معاہدے اور اس سے متعلق سامنے آنے والی معلومات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جامعہ ہمدرد (حکومتی امداد یافتہ ڈیِمڈ یونیورسٹی) حکومت ہند کی وزارت داخلہ اور وزارت امور نوجوانان و کھیل کے اشتراک سے 17 سے 22 جنوری 2026 تک جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں ’مائی بھارت/این ایس ایس چھٹا کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام‘  کا انعقاد کر رہی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے یہاں اپنے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہر طرح کی انتہاپسندی اور تشدد کی جماعت کی دوٹوک مذمت دہراتے ہوئے متعدد قومی مسائل پر گہری تشویش ظاہر کی، جن پر فوری حکومتی توجہ درکار ہے۔

نیو یارک کے نئے میئر زُہران ممدانی اور ڈونالڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران ٹرمپ نے صحافیوں کے سوالوں پر ممدانی کی خوب تعریف کی ،  دونوں لیڈرز کے ردعمل کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔