Parliamentary Standoff to End: پارلیمنٹ میں تعطل ختم ہونے کا امکان، اسپیکر کی میٹنگ میں اتفاق، آٹھ معطل ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت ہوسکتی ہے بحال
پیر کے روز اوم برلا نے ایک آل پارٹی میٹنگ طلب کی تھی۔ اس اجلاس کا مقصد ایوان کی کارروائی میں بار بار آنے والی رکاوٹوں کو ختم کرنے کا راستہ نکالنا تھا۔ اجلاس میں حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے کئی اہم رہنما شریک ہوئے۔ طویل بحث کے بعد دونوں فریق اس بات پر متفق ہوئے کہ پارلیمنٹ کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے کشیدگی کم کرنا ضروری ہے۔





