Japan Ex PM’s shooter: جاپان کے سابق وزیراعظم کے قاتل کو عمر قید کی سزا، شنزو آبے قتل معاملے میں عدالت کا سخت فیصلہ
شنزو آبے مغربی جاپان کے علاقے نارا میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کر رہے تھے کہ اسی دوران یاماگامی نے قریب سے ان پر فائرنگ کر دی۔ گولی پیچھے سے ماری گئی، جس کے چند ہی منٹ بعد آبے زمین پر گر پڑے۔ واضح رہے کہ جاپان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے اور وہاں اسلحہ قوانین نہایت سخت ہیں۔ اس کے باوجود یہ واقعہ نہ صرف جاپان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک چونکا دینے والا سانحہ ثابت ہوا۔





