Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

وزیردفاع راجناتھ سنگھ کو راجستھان کا آبزرور بنایا گیا ہے۔ راجناتھ سنگھ کے ساتھ ونود تاؤڑے اور سروج پانڈے کو معاون آبزرور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات رام مندر سے متعلق تقریب کے سلسلے میں ہے جس میں وزیراعظم کی شرکت متوقع ہے البتہ اس پروگرام کے خد وخال اور بنیادی نکات پر وزیراعظم کے ساتھ یوگی آدتیہ ناتھ کی ملاقات ہورہی ہے ۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ سبھی اراکین پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں جاکر مستفضین سے رابطہ کریں اور لوگوں کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں بتائیں۔ سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے لئے کمربستہ ہوجائیں۔

بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کئی لحاظ سے اہم ہونے والی ہے، کیونکہ آج تین ریاستوں کے وزیراعلیٰ کے ناموں پر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  پارٹی نے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومتیں بنائی ہیں۔

 پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے مرکزی وزراء سے لے کراراکین پارلیمنٹ کو ٹکٹ دیا تھا۔ ان میں کئی لوگوں نے جیت درج کی تو کچھ کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

مودی کے دور حکومت میں ہونے والی ترقی کی مثال دیتے ہوئے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریپڈ ریل اور میٹرو نے آج لوگوں کی نقل و حرکت کو ایک نئی جہت دی ہے۔

دیبجانی کے مطابق، "جب ٹیکنالوجی کی عینک سے دیکھا جائے تو، 'انویٹبل انڈیا' کا خیال نہ صرف ایک واضح آپشن بن جاتا ہے، بلکہ ایک زبردست آپشن بھی بن جاتا ہے۔ میرا یقین صرف قومی فخر سے متاثر نہیں ہے، حالانکہ یہ احساس بلا شبہ مضبوط ہے۔

پی ایم مودی آج شام مہاراشٹر کے سندھو درگ پہنچے۔ انہوں نے وہاں ترکرلی ساحل سے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں، طیاروں اور خصوصی دستوں کے آپریشنل مظاہروں کا مشاہدہ کیا۔ ایڈریس بھی دیا۔

Pm Narendra Modi Address: پیر سے شروع ہورہے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے میڈیا سے بات کی ہے۔ انہوں نے اس سیشن میں مثبت رویے کی امید ظاہر کی ہے۔

بی ایس پی ایم پی دانش علی نے پارلیمنٹ کے احاطے کے اندر احتجاج کیا، بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔