Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Fuel Conservation

ہوٹل ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایچ اے آئی) نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی یہ مہم نہ صرف گھریلو سیاحت کو فروغ دے گی بلکہ اس سے غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی میں اضافہ اور ہوٹل انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔

چنئی: اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی، خام تیل کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی توانائی بحران کے تناظر میں ملک کے عوام کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات صرف معاشی چیلنج نہیں بلکہ قومی ذمہ داری کا امتحان بھی ہیں۔ کمل ہاسن نے …

عالمی سطح پر ایندھن کے بحران اور پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سکم نے ایک اہم اور منفرد قدم اٹھاتے ہوئے ملک کی پہلی ایسی ریاست بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جہاں ایندھن کی بچت کے لیے ’آڈ-ایون‘ اسکیم نافذ کر دی گئی ہے۔

ایندھن کے بحران کے درمیان، دہلی حکومت نے پرائیویٹ اورآئی ٹی کمپنیوں کے لئے ہفتے میں 2 دن ورک فرام ہوم (گھرسے کام کرنا) سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ دہلی میٹرو آج 18 مئی 2026 سے 24 اضافی ٹرپس چلائے گی۔

وزیر اعظم مودی کی جانب سے ایندھن کی بچت اور قومی مفاد کے لیے وسائل کے بہتر استعمال کی اپیل کو آئی ٹی سیکٹر نے عملی شکل دینا شروع کر دیا ہے۔ گجرات کے صنعتی اور تکنیکی مراکز خصوصاً سورت میں کئی آئی ٹی کمپنیوں اور نوجوان ملازمین نے ورک فرام ہوم اور کار پولنگ جیسے طریقوں کو اختیار کرتے ہوئے ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ کی جانب بھی قدم بڑھایا ہے۔

اداکار کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر تیزی سے دیکھا جا رہا ہے اور اس پر مختلف قسم کے ردعمل بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے آغاز میں سنیل لہری نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران وزیر اعظم نے عوام سے کچھ شعبوں میں اخراجات کم کرنے کی اپیل کی تھی، جسے بعض لوگوں نے مثبت انداز میں لیا جبکہ کچھ افراد نے اس پر تنقید بھی کی۔

مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے پونے میں جاری سڑک منصوبوں کے معائنے کے دوران روایتی وی آئی پی گاڑیوں کے قافلے کے بجائے بس کے ذریعے سفر کرنے کو ترجیح دی۔ اس دوران انہوں نے پونے سے پھلٹن کے درمیان تعمیر کیے جا رہے پالکھی مارگ منصوبے کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے براہ راست معلومات حاصل کیں۔