Bharat Express DD Free Dish

PM Modi and Bihar

وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے بھبھوا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور اس کے حامیوں پر سخت حملہ کیا۔ وزیراعظم نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج آر جے ڈی کا گانا چل رہا ہے ’مارب سکسّر کے، چھ گولی چھاتی میں‘۔ یہی ’جنگل راج‘ والوں کا طور طریقہ اور پلان ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے اورنگ آباد میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) پر سخت حملہ بولا۔ وزیر اعظم نے عوام کو خبردار کیا کہ ’’یہ لوگ خود کہہ رہے ہیں کہ اگر بھیا کی حکومت آئی تو کٹّہ-پھرَوتی چلے گی۔ لیکن بہار کو اب ایسی کٹّہ حکومت نہیں چاہیے‘‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بہار کے مظفرپور میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس پر زبردست سیاسی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کی پہچان پانچ الفاظ میں سمائی ہوئی ہے — ’’کٹّہ، ظلم و بربریت، کڑواہٹ، بدانتظامی اور کرپشن‘‘۔

دیہی ترقی میں مودی حکومت کی دلچسپی واضح ہے۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت لاکھوں گھروں کی تعمیر، خود مدد گروپوں کو مالی امداد، زرعی پانی کی فراہمی کے لیے نہریں اور بندوں کی تعمیر اور بجلی کی سہولیات میں اضافہ، بہار کے غریب اور دیہی علاقوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری لا رہے ہیں۔