Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Address to Nation

وزیر اعظم مودی 25 اور 26 فروری کو اسرائیل کے دورے پر ہیں۔ جانئے اس تاریخی سفر کا مکمل ایجنڈا کیا ہے اور ’آئرن ڈوم‘ معاہدے، فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) سے لے کر اسرائیلی پارلیمنٹ ’کنیسٹ‘ میں خطاب تک کیا اہم سرگرمیاں متوقع ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے اسرائیل کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے قبل کہا ہے کہ یہ اہم دورہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان دیرینہ اور مستحکم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے نئے اہداف طے کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ باہمی مذاکرات کے منتظر ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 131ویں ایپی سوڈ میں ملک کے کسانوں کی بدلتی ہوئی سوچ، جدید زرعی طریقوں اور نئے بازاروں کی جانب بڑھتے رجحان کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی زراعت تیزی سے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘من کی بات’ کے 131ویں ایپی سوڈ میں کہا کہ بھارت اب غلامی کی علامتوں کو پیچھے چھوڑ کر اپنی ثقافت اور وراثت کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 23 فروری کو راشٹرپتی بھون میں ‘راجاجی اُتسو’ منایا جائے گا اور ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ تہواروں اور روزمرہ زندگی میں سوَدیشی مصنوعات کو اپنائیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘من کی بات’ کے 131ویں ایپی سوڈ میں اعضا عطیہ (آرگن ڈونیشن) سے متعلق متاثر کن کہانیاں شیئر کیں۔ انہوں نے کیرالہ کی 10 ماہ کی بچی آلن شیرین ابراہیم کا ذکر کیا، جس کے والدین نے اعضا عطیہ کر کے کئی افراد کو نئی زندگی عطا کی۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 131ویں ایپی سوڈ کے ذریعے ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل اریسٹ اور آن لائن مالی دھوکہ دہی کے بڑھتے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی اور شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پروگرام ‘من کی بات’ میں ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کا ذکر کرتے ہوئے کینیڈا، امریکہ، عمان اور دیگر ممالک کی ٹیموں میں کھیل رہے بھارتی نژاد کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی دنیا بھر میں بھارت کی صلاحیت اور کھیلوں کی مضبوط روایت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

بھارت میں جاری انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے چوتھے دن وزیراعظم مودی نے ایک تاریخی خطاب میں کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) انسان کی زندگی میں ایک انقلاب برپا کر سکتی ہے اور انسانی صلاحیت کو کئی گنا بڑھا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اے آئی کے کوڈز کو پبلک کیا جانا چاہیے تاکہ یہ دنیا کی بھلائی کے لیے استعمال ہو۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز قومی دارالحکومت میں واقع بھارت منڈپم میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں، 20 سے زیادہ سربراہانِ مملکت اور 500 سے زائد اے آئی ماہرین نے شرکت کی، جس سے اسے عالمی سطح پر ایک تاریخی اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ممبئی میں انڈیا-فرانس انوویشن فورم 2026 کا مشترکہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے دو بڑے انوویشن حب آج ایک ساتھ آ رہے ہیں اور بھارت و فرانس کا تعلق صرف انوویشن تک محدود نہیں بلکہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر بھی قائم ہے۔