Bharat Express DD Free Dish

PM Jan Aushadhi Kendra

آج پورے ملک میں ’جن اوشادھی دیوس 2026‘ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن صرف سستی دواﺅں کی پہچان نہیں بلکہ اس اعتماد کی بھی علامت ہے جس نے کروڑوں بھارتی خاندانوں کے اخراجات کو نمایاں حد تک کم کر دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر تمام فائدہ اٹھانے والے افراد اور مرکز کے انتظام کرنے والوں کو خصوصی مبارکباد دی۔

جن اوشدھی کیندر کے آپریٹر ابرار احمد نے کہا کہ پردھان منتری جن اوشدھی کیندر سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ پہلے میرا میڈیکل اسٹور تھا، دوا کا بل دیکھ کر لوگ مایوس ہو جاتے تھے۔ پیسے کم ہونے کی وجہ سے وہ کم دوائیں خریدتے تھے۔ اب لوگ دوائیں خریدتے ہیں اور مسکرا کر چلے جاتے ہیں۔ بازار میں 150 روپے میں دستیاب دوائیں جن اوشدھی کیندر میں صرف 22 روپے میں دستیاب ہیں۔ یہاں کئی دوائیوں پر 90 فیصد تک کی چھوٹ ملتی ہے۔

حکومت نے پرائمری ایگری کلچرل کریڈٹ سوسائٹیز(پی اے سی ایس)کو پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر( پی ایم بی جے کے)چلانے کے لیے اہل قرار دیا