Amarnath Yatra Begins: امرناتھ یاترا کے آغاز پر وزیراعظم نریندر مودی نے شیو بھکتوں کو دی مبارکباد، پانچ اہم عہد کرنے کی اپیل
وزیراعظم نے امرناتھ یاترا کے کامیاب انعقاد میں مصروف تمام اداروں اور اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ شری امرناتھ شرائن بورڈ، جموں و کشمیر انتظامیہ، بھارتی فوج، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، این ڈی آر ایف، ڈاکٹروں، طبی عملے، صفائی کارکنوں اور دیگر انتظامی اہلکاروں کی مشترکہ کوششوں سے یاترا محفوظ اور منظم انداز میں جاری ہے۔
Amarnath Yatra: امت شاہ نے امرناتھ یاترا 2026 کے آغاز پر دی مبارکباد، زائرین کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کا دلایا یقین
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے امرناتھ یاترا کو محفوظ، منظم اور سہل بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوری یاترا کے راستے پر زائرین کی حفاظت کے لیے کثیر سطحی سکیورٹی گرڈ قائم کیا گیا ہے تاکہ عقیدت مند بلا خوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔





