Bharat Express DD Free Dish

Peace Message

صدر مسعود پیزشکیان نے عید الفطر اور نوروز کے موقع پر اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں بدامنی نہیں چاہتا، دشمن مسلمانوں میں اختلاف ڈال رہا ہے۔ صدر پیزشکیان نے کہا کہ ایران دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا کیونکہ وہ سب ’’بھائی‘‘ ہیں۔ ان کے مطابق مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایک دشمن کی سازش ہے، جو انہیں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں سابق رکن پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر کنور دانش علی، ممتاز سماجی کارکن فادر جان دیال، دھارمک جن مورچہ کے قومی صدر محمد سلیم انجینئر، سابق سفیر اشوک کمار شرما اور پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ سیدین حمید سمیت متعدد اہم شخصیات شامل تھیں۔

آیت اللہ علی خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر کے منصب پر فائز تھے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس واقعے پر عالمی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع ایرانی سفارت خانے پر بھی بڑی تعداد میں لوگ تعزیت کے لیے پہنچے۔

تقریب میں سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ، سینئر وکلاء، نامور سماجی کارکنان، معروف صحافیوں، اہم سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی اور اجتماعی یادداشت اور عزم نو کا مظاہرہ کیا۔

پروگرام میں سید محمد نوراللہ نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے دہلی میں اوقاف کی جائیدادوں اور آثارِ قدیمہ کے محکمے کے تحت آنے والی املاک کی صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔