HarGharTiranga: ’’ترنگا ہمارے ملک کے مقدس فخر اور اتحاد کی طاقت کی علامت ہے‘‘ یوم آزادی سے قبل امت شاہ کی عوام سے ترنگا لہرانے کی اپیل، وزیراعظم مودی پہلے ہی کرچکے ہیں مہم میں شرکت کی اپیل
’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں اور آزادی کی تقریبات سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ اس کا مقصد شہریوں اور ترنگے کے درمیان ذاتی اور جذباتی تعلق کو مزید مضبوط کرنا بھی ہے۔
Quit India Movement: وزیراعظم مودی نے ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کے ہیروز کو کیا یاد، کہا-’’ان کی بہادری ہمیشہ ہندوستانیوں کے لیے تحریک کا باعث رہے گی‘‘
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ہم تاریخی ’بھارت چھوڑو تحریک‘ میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کو یاد کرتے ہیں۔ ان کی بہادری ہمیشہ ہر ہندوستانی کے لیے تحریک کا باعث بنی رہے گی۔
Indian Independence Movement: ’’آزادی کی جدوجہد کی تاریخ میں چندر شیکھر آزاد کی بہادری اور حب الوطنی کا شاندار مقام‘‘ یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی کا خراج عقیدت
وزیراعظم نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر آزاد نے بے شمار نوجوان بھارتیوں کو ملک کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔ ان کا عزم نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔ مرکزی وزیر اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی چندرشیکھر کی قربان کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا ہے۔
Vijay Shah’s name in Republic Day ceremony: سپریم کورٹ کا مقدمہ چلانے کا حکم، لیکن وجے شاہ کا نام 26 جنوری کے پروگرام میں شامل، کیا یہی ہے بی جے پی کی حب الوطنی؟
جس وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کیا تھا، اس کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ چلایا جانا ہے، لیکن اس کے بجائے اسی وزیر کو 26 جنوری کے یوم جمہوریہ کی تقریبات کی فہرست میں شامل کرنے سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ رتلام ضلع میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں وجے شاہ کو مہمان خصوصی بنائے جانے پر کانگریس نے سخت اعتراض جتایا ہے۔
Navyug Khadi Fashion Show : دارالحکومت دہلی میں ’نویوگ کھادی‘ فیشن شو: وزیر اعظم مودی کی تحریک سے کھادی بنی قومی جذبے اور جدید طرزِ زندگی کی علامت
دہلی کے پرگتی میدان میں ’نویوگ کھادی فیشن شو‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار نے کھادی کو ’قومی جذبے اور جدید طرزِ زندگی‘ کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے گزشتہ 11 برسوں میں 2 کروڑ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔
PM Modi remembers Tamil Nadu freedom fighters: وزیراعظم نریندر مودی نے مجاہد آزادی تمل ناڈو کے تروپّور کمارن اور سبرمنیا شیوا کو کیا یاد
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں آزادی کے سپوتوں نے ملک کی آزادی اور قوم پرستی کے جذبے کو بیدار کرنے میں انمول خدمات انجام دی ہیں۔
Amit Shah Pays Tribute to Khudiram Bose: وزیر داخلہ امت شاہ نے خودی رام بوس کے یومِ شہادت پر انھیں پیش کیا خراج عقیدت، کہا-ان کی کہانی وطن کے لیے سب کچھ لٹا دینے کی دیتی ہے ترغیب
خودی رام بوس کا شمار تحریکِ آزادی کے اُن نوجوان مجاہدین میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنی کم عمری کے باوجود انگریز سامراج کے خلاف ناقابلِ تسخیر جرأت و ہمت کا مظاہرہ کیا۔





