Bharat Express DD Free Dish

Parliament Budget Session 2026

وزیراعظم کا آج کا خطاب بھارت کی مغربی ایشیا میں حکمت عملی، تجارتی چیلنجز اور بیرون ملک مقیم بھارتی شہریوں کی حفاظت کے اقدامات پر مرکوز ہوگا۔ ماہرین کے مطابق، یہ خطاب ملکی پارلیمنٹ میں بھارت کی خارجہ پالیسی کی سمت واضح کرے گا اور عالمی سطح پر بھارت کی موقف کو مستحکم کرے گا۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جو ہر دو سال بعد ایوان کو جذباتی لمحات میں لے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں روزمرہ کے امور پر بحث ہوتی رہتی ہے، لیکن جب اراکین کی رخصتی کا وقت آتا ہے تو تمام سیاسی اختلافات پس منظر میں چلے جاتے ہیں اور ایک مشترکہ جذبہ ابھر کر سامنے آتا ہے، جو احترام اور قدردانی پر مبنی ہوتا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے لوک سبھا میں دئے گئے خطاب کی سراہنا کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شاہ کے خطاب میں نہ صرف پارلیمانی روایات کی اہمیت واضح کی گئی بلکہ ملک کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر دنیش شرما نے اپوزیشن پر سخت تنقید کی ہے اور الزام لگایا ہے کہ اپوزیشن عوام سے جڑے مسائل پر بحث کرنے کے بجائے صرف ہنگامہ کر کے پارلیمنٹ کا وقت ضائع کر رہی ہے۔

 لوک سبھا میں منگل کے روز اسپیکراوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز کے دوران اپوزیشن نے جم کرہنگامہ کیا۔ اس دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے اسپیکر پر کئی الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اوم برلا غیرجانبدار نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے اپوزیشن کو اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز لانی پڑی ہے۔

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز پیر 9 مارچ کو شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان ہوا جب اپوزیشن جماعتوں نے مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ اور جنگی صورتحال کو لے کر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ اجلاس کے پہلے ہی دن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی متاثر ہوئی۔

اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ الائنس کے 118 اراکین نے اوم برلا کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹس دیا ہے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے میں اسپیکر نے کھلے طور پر تعصب کا مظاہرہ کیا اور لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن لیڈروں کو بولنے کا مناسب موقع نہیں دیا۔

بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کی شروعات 9 مارچ سے ہونے جا رہی ہے۔ اس دن لوک سبھا اسپیکراوم برلا کے خلاف اپوزیشن کے ذریعہ دیئے گئے عہدہ سے ہٹانے کی تجویز پربحث ہوگی۔ اس تجویزکے ذریعہ اپوزیشن نے اوم برلا پرایوان کی کارروائی کے دوران کھل کر بھید بھاو کرنے کا الزام لگایا ہے۔

طویل بحث کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کے روز لوک سبھا میں تقریرکی۔ انہوں نے بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے پربات کی اورحکومت پرتنقید کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت نے امریکہ کے دباؤ میں یہ معاہدہ کیا اورسب کچھ امریکہ کوبیچ دیا گیا۔

طویل بحث کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کے روزلوک سبھا میں تقریرکی۔ انہوں نے ہند-امریکہ ٹریڈ ڈیل (تجارتی معاہدہ) پربات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہندوستان کے اعداد وشمار کی نگرانی کررہا ہے، ڈالرکوچیلنج کیا جا رہا ہے اورامریکہ کے غلبہ کوچیلنج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایوان سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوبھی مخاطب کیا۔