Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مہاراشٹر حکومت پر شدید حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ سومناتھ سوریہ ونشی اور ان کے خاندان کے ممبران سے ملے جو تشدد کا شکار ہوئے تھے۔
Parbhani Violence: پولیس نے پربھنی تشدد معاملے میں 40 لوگوں کو حراست میں لیا، علاقے میں بی این ایس ایس کی دفعہ 163 نافذ
بدھ کو پربھنی میں ایک بے قابو بھیڑ کلکٹر کے دفتر میں گھس گئی۔ کلکٹر کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی گئی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پربھنی کے کلکٹر رگھوناتھ گاوڑے نے کہا کہ منگل کے روز آئین کی توہین کے واقعہ کے بعد وہ خود موقع پر گئے۔ اس کے باوجود آج کچھ تنظیموں نے احتجاج کیا۔