Asian Para Games 2026: ایشین پیرا گیمز 2026 میں ہندوستان کی تاریخی کارکردگی، 114 تمغوں کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم
30 سونے، 35 چاندی اور 49 کانسے کے تمغے جیت کر ہندوستان نے اپنا سابقہ ریکارڈ توڑا۔ 114 تمغوں کے ساتھ ہندوستان نے نہ صرف اپنا سابقہ ریکارڈ توڑا بلکہ ایشین پیرا گیمز میں اپنی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور بین الاقوامی کھیلوں میں پیرا کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو بھی نمایاں کیا۔
Asian Para Games: وزیراعظم مودی نے ایشین پیرا گیمز میں سندیپ کمار سمیت تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو دی مبارکباد
چار سو میٹر ٹی 64 دوڑ میں سندیپ کمار نے عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ نیتیش کمار، نوین شیوکمار اور ہرویندر سنگھ سمیت کئی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو وزیراعظم نے سراہا۔
Asian Para Games 2026 PM Modi Indian contingent: ایشین پیرا گیمز کا آغاز، وزیر اعظم نریندرمودی نے بھارتی دستے کو دی مبارک باد، 168 کھلاڑی دکھائیں گے دم خم
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا، ’’آئیچی-ناگویا میں ایشین پیرا گیمز 2026 کے آغاز کے موقع پر، میں بھارتی دستے کو اپنی دلی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ بھارت کو اپنے شاندار پیرا ایتھلیٹس پر بہت فخر ہے۔ ان کا غیر متزلزل عزم، لگن اور ناقابل شکست حوصلہ 140 کروڑ بھارتیوں کو مسلسل تحریک دیتا ہے۔ وہ پورے اعتماد کے ساتھ کھیلیں اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔‘‘
Sardar Patel Sports Award: پیرا ٹیبل ٹینس کھلاڑی نورجہاں نورعلی جمانی سردار پٹیل اسپورٹس ایوارڈ سے سرفراز
گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے گاندھی نگر میں منعقدہ تقریب میں نورجہاں کو ایوارڈ پیش کیا۔ احمد آباد میں مقیم نورجہاں اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ میں جونیئر افسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہیں اڈانی اسپورٹس لائن کی ’گرو ہے‘ پہل کے تحت اعلیٰ سطح کی کھیلوں کی تیاری کے لیے مسلسل تعاون بھی حاصل ہے۔





