Israel Is Driving the Palestinian Health System Toward Collapse: فلسطینی وزارت صحت کا الزام: اسرائیلی پابندیوں کے باعث فلسطینی نظام صحت تباہی کے دہانے پر
فلسطینی حکام کے مطابق سال 2026 کے آغاز سے یکم جون تک صرف 19 ہزار 500 آپریشنز انجام دیے جا سکے، جب کہ 2025 کے دوران تقریباً 65 ہزار سرجریاں کی گئی تھیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ادویات اور وسائل کی کمی کے باعث 11 ہزار سے زائد طے شدہ آپریشن ملتوی کرنا پڑے، جس سے مریضوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
Palestinian Prisoner Death Claim: اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی کو بجلی کا جھٹکا دے کر ہلاک کرنے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو کرسی پر باندھا ہوا دکھایا گیا ہے، جس کے ہاتھ اور پیر مضبوطی سے بندھے ہوئے ہیں جبکہ اس کا چہرہ بھی ڈھانپا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دوسرا شخص آگے بڑھتا ہے اور ایک سوئچ دباتا ہے، جس کے بعد کرسی پر بیٹھا شخص شدید تکلیف میں تڑپنے لگتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس شخص کو بار بار بجلی کے جھٹکے دیے جاتے ہیں اور آخرکار وہ بے جان ہو جاتا ہے۔
Netanyahu vows again to disarm Hamas: مجھے کسی کی تقریر نہیں سننی… فلسطینی ریاست کی مخالفت برقرار، ضدی نیتن یاہو نے حماس کو غیر مسلح کرنے کی پھر سے کھائی قسم
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں حماس کو غیر مسلح کرنے اور کسی بھی قیمت پر آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرنے کے اپنے مذموم ارادےکو دہرایا۔
Palestinian Dying Israeli Jails: بھوک سے مر رہے ہیں اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدی، ان کی حالت دیکھ کر سپریم کورٹ نے کہا – کچھ تو رحم کیجیے
ان جیلوں میں قیدیوں کی خراب حالت کی خبریں پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی جیلوں اور حراستی مراکز کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ ان رپورٹس میں قیدیوں کو ناکافی خوراک، صحت کی سہولیات کی کمی، گندگی اور تشدد جیسے مسائل درج کیے گئے ہیں۔
ملک کی نمایاں مسلم تنظیموں، مذہبی رہنماؤں اورسول سوسائٹی گروپس کا فلسطین پر مشترکہ اعلامیہ جاری
مسلم تنظیموں کے رہنما، مذہبی علماء اورملک کے امن پسند شہری، غزہ میں جاری نسل کشی اور انسانیت سوز بحران کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم 20 کروڑ سے زائد بھارتی مسلمانوں اور وطن عزیز کے تمام امن پسند شہریوں کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔





