Delhi Old Rajendra Nagar Accident: کوچنگ سینٹر حادثے کے بعد گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر کورٹ اس تاریخ کو سنائےگا اپنا فیصلہ
27 جولائی کو شدید بارش کے بعد، دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں راؤ کے آئی اے ایس اسٹڈی سرکل کے تہہ خانے میں پانی داخل ہونے سے تین طلباء کی موت ہوگئی۔ اس معاملے میں کئی گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔
Old Rajendra Nagar Accident: ایس یو وی ڈرائیور سمیت 5 ملزمین کی ضمانت سے متعلق عرضی خارج ، جانئے کیا ہیں الزامات؟
قبل ازیں منگل کو عدالت نے کوچنگ حادثہ کیس میں گرفتار ایس یو وی کار ڈرائیور اور بیسمنٹ کے چار شریک مالکان کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
Rajendra Nagar Accident: دہلی حکومت پرانے راجندر نگر حادثے پر سخت، آتشی نے کہا – ‘ تہہ خانے میں چلائی جا رہی تھی غیر قانونی طور پر کلاسز’
دہلی کی وزیر نے کہا کہ ہم آج ایک کمیٹی بنائیں گے، جس میں طلباء کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ افسران اور سرکاری لوگ بھی شامل ہوں گے۔ اس سے نمٹنے کے لیے قانون لانا ہی ایک طویل مدتی حل ہے۔
MHA constitutes Inquiry Committee, LG announces compensation: کوچنگ حادثے کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ نے کمیٹی دی تشکیل، ایل جی نے متاثرین کیلئے 10-10لاکھ روپئے معاوضے کا کیا اعلان
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے پیر کے روز یہاں پرانے راجندر نگر میں ایک کوچنگ سنٹر کے تہہ خانے میں سیلاب کے بعد ہلاک ہونے والے سول سروسز کے تین امیدواروں کے خاندانوں کے لیے 10-10لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
Delhi Coaching Centre Incident: دہلی کوچنگ حادثے کے ملزمین کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ، طلباء کا زبر دست احتجاج
دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں راؤ آئی اے ایس اسٹڈی سرکل کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ہفتہ (27 جولائی) کو تین طلباء کی موت ہوگئی۔