Bharat Express DD Free Dish

NSA

ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان یہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک ہند پیسیفک خطے میں استحکام اور حکمرانی پر مبنی بین الاقوامی نظم کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ہندوستان نے واضح طور پر کہا کہ سری نگر، گجرات کے کچھ حصوں اور راجستھان کے باڑمیر سمیت جموں و کشمیر کے الگ الگ مقامات پر پاکستانی ڈرون دیکھے گئے۔ جس کے بعد انہیں روکا گیا۔ اتنا ہی نہیں کئی سرحدی علاقوں میں پھر سے بلیک آؤٹ کرنا پڑا۔

آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں 9 مقامات پر دہشت گردوں اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے پر مرکوز حملوں کے فوراً بعد ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کئی ممالک کے قومی سلامتی مشیروں سے بات کی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے منگل کو وزیر اعظم مودی نے ملک کے اعلیٰ دفاعی حکام کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور تینوں افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

پہلگام میں منگل کے روز ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد وزیراعظم مودی نے وطن واپسی کے فوراً بعد ایک ہنگامی میٹنگ کی، جس میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، خارجہ سکریٹری وکرم مِسری اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

پنجاب حکومت نے قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کھڈور صاحب کے رکن پارلیمنٹ اور سکھ لیڈر امرت پال سنگھ کی نظر بندی میں مزید ایک سال کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت اور چین کے درمیان 3088 کلومیٹر طویل لائن آف ایکچوئل کنٹرول میں سے 3500 کلومیٹر سے زیادہ کا علاقہ متنازعہ اور غیر واضح ہے جس پر دونوں فریقوں کے دعوے ہیں۔ سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی بات چیت کے لیے سینئر نمائندہ مذاکرات کا انتظام ہے، جس میں ہندوستان کے موجودہ نمائندے این ایس اے اجیت ڈوول ہیں اور چین کی نمائندگی وانگ یی کر رہے ہیں۔

ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول نے اپنے میانمار کے ہم منصب ایڈمرل مو آنگ کے ساتھ سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے میانمار میں تشدد اور عدم استحکام کے اثرات پر نئی دہلی کی تشویش سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماوں نے نیپال اور بھارت کے باہمی مفادات کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کے علاوہ سیکورٹی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔ دونوں ملکوں کی سرحدیں کیسے محفوظ رہیں اس کیلئے اپنی حکمت عملی  پر از سر نو غور کرنے کی کوشش کی گئی ۔

ہندوستان پہلی بار منگل کو قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ سیکورٹی حکام کی ایک کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ کانفرنس میں افغانستان میں ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور اس ملک سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے ..