Bharat Express DD Free Dish

Nitin Nabin

گورکھپور دورے کے دوسرے دن مندر پہنچے نتن نبین، تنظیمی عہدیداروں اور سابق ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کے ساتھ کئی اہم میٹنگیں بھی کریں گے۔ گورکھپور میں مختلف تنظیمی میٹنگوں میں شرکت کے بعد بی جے پی صدر دوپہر 3 بجے نئی دہلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے اتوار کو رانچی کے سُکُرہُٹو میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 139ویں قسط سنی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر انّپورنا دیوی، پارٹی کے ریاستی صدر آدتیہ ساہو کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی لیڈر، کارکنان اور عام شہری موجود تھے۔ یہ پروگرام کانکے اسمبلی حلقے کے سُکُرہُٹو میں واقع برسا منڈپ اکھاڑا کے بوتھ نمبر 249 پر منعقد کیا گیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نوجوانوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت کے بعد پارٹی نے اس مقصد کے لیے ایک خصوصی اور اہم ٹیم تشکیل دی ہے، جو ملک کی یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں جاکر نوجوانوں کے مسائل اور خدشات کو سمجھنے کی کوشش کرے گی۔

یہ اجلاس بی جے پی کی تنظیمی سرگرمیوں کے لحاظ سے اہم قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ پارٹی کی نئی ٹیم کے عہدیداران اس میں تنظیمی امور اور مستقبل کی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کی شرکت اور خطاب سے پارٹی کے نئے عہدیداران کو براہ راست رہنمائی ملنے کی توقع ہے۔

بی جے پی نے 17 اگست کو نتن نبین کی قیادت میں اپنی 65 رکنی نئی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ اس ٹیم میں 51 نئے چہرے شامل ہیں، جو پارٹی کی تنظیم میں بڑے پیمانے پر توسیع اور ردوبدل کی عکاسی کرتے ہیں۔نئی ٹیم کے ساتھ ہونے والی یہ ابتدائی میٹنگیں بی جے پی کے آئندہ تنظیمی لائحہ عمل کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔

دسمبر 2025 میں انہیں گجرات بی جے پی یووا مورچہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ تقریباً نو ماہ بعد ہی پارٹی نے انہیں قومی سطح پر ترقی دے دی۔ اب وہ بنگلورو ساؤتھ سے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا کی جگہ یووا مورچہ کی کمان سنبھالیں گے۔

2027 میں اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور نئی قومی ٹیم میں ریاست سے تعلق رکھنے والے لیڈروں کو نائب صدر سے لے کر جنرل سکریٹری، قومی سکریٹری اور مختلف مورچوں کے سربراہ تک اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے ناگ پنچمی کے موقع پرتمام اہلِ وطن کومبارکباد دی اورمہادیوسے سب کی زندگی میں خوشی، خوش حالی اورسکون کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر سینئر لیڈروں نے بھی تہوار کی مبارکباد دی۔

شہزاد پونا والا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بنیادی رکنیت اور قومی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ قبول کرنے کے لیے پارٹی صدر نتن نبین کو دوبارہ خط لکھا ہے، لیکن بی جے پی انہیں جانے دینے کے موڈ میں نظر نہیں آ رہی۔

وزیر اعظم کی مبارکباد کے جواب میں نتن گڈکری نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نیک تمناؤں کے لیے دل سے شکر گزار ہوں۔ آپ کی دور اندیش قیادت ہمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔