Bharat Express DD Free Dish

Nita Ambani

ممبئی انڈینز کی مالک نیتا امبانی نے ویمنز پریمیئر لیگ کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔

جام نگرمیں چل رہے امبانی فیملی کے جشن کا آج دوسرا دن ہے۔ اس موقع پرامید کی جا رہی ہے کہ نیتا امبانی بھی انڈین لُک کیری کرسکتی ہیں۔ انڈن لُک کے لئے امبانی فیملی کی پسند ڈالی جین ہیں، جو نیتا امبانی کو ساڑی پہنانے کے لئے لاکھوں روپئے چارج کرتی ہیں۔

بھارت کے سب سے بڑے صنعت کار مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن ہیں۔ خبر ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز اور والٹ ڈزنی کی انڈین میڈیا پراپرٹیز کے انضمام کے بعد اب نیتا امبانی بورڈ کی چیئرپرسن بن سکتی ہیں۔

ماسٹر مجسمہ سازوں کے ذریعہ زندہ کیا گیا مندر فن، قدیم تراکیب اور روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی نیتا امبانی نے کہا کہ اس سے میک ان انڈیا کو بھی فروغ ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سودیش اسٹور کی مدد سے لاکھوں کاریگروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا، جس سے ان کی مالی مدد ہوگی۔

بھارتی بزنس کی خاتون اول کہلانے والی نیتا امبانی نے اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ اس کے علاوہ، وہ پہلی ہندوستانی خاتون ہیں جنہیں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی رکن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) نے اتوار (30 اکتوبر) کو ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی کو گلوبل لیڈرشپ ایوارڈ 2023 سے نوازا۔

نیتا امبانی نے کہا، "اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کی شمولیت سے نئے جغرافیائی علاقوں میں اولمپک تحریک کے لیے ایک اہم شراکت داری قائم ہوگی۔ اس کے ساتھ کرکٹ کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی مقبولیت کو بھی فروغ ملے گا۔

آئی او سی کے صدر تھامس باک نے کہا ہے کہ ریلائنس فاؤنڈیشن کا کام ایسا ہے جو ہمارے اولمپک اقدار اور وژن کی صحیح معنوں میں عکاسی کرتا ہے۔ اس کام کو اتنے بڑے پیمانے پر اور وہ بھی ایک پرائیویٹ تنظیم ریلائنس فاؤنڈیشن کی طرف سے ہوتا دیکھ کر واقعی خوشی ہوئی ہے۔

چند روز قبل یہ خبر بھی آئی تھی کہ نیتا امبانی بھارت میں کرکٹ کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرز پر فٹ بال کھلاڑیوں کے لیے آئی ایس ایل کا انعقاد کریں گی۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی لیگ ہوگی۔