Union Home Minister Amit Shah: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں 70 لاکھ پودے لگانے کی مہم کا کیا آغاز
این ڈی ایم سی کے نائب چیئرمین کے مطابق کونسل اس وقت تقریباً 1,450 ایکڑ پر محیط سبز علاقوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے، جن میں چھ بڑے پارک، 122 کالونی پارکس، سی پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام 981 پارکس، 52 اسکولوں کے سبز علاقے، 51 گول چکر، 14 مارکیٹ گارڈنز اور تقریباً 15 ہزار سڑکوں کے کنارے لگائے گئے درخت شامل ہیں۔
Kalam Ko Salaam Abhiyan: کلام کو سلام ابھیان کے تحت این ڈی ایم سی کنونشن سنٹر میں پروگرام، اقلیتی مورچہ نے طلباء اور اساتذہ کو اعزاز سے نوازا
سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ مودی حکومت ایمان، اقبال اور انصاف کے عزم اور سوچ کے ساتھ تیسری میعاد میں تسلسل کے ساتھ گڈ گورننس کے کامیاب سفر کو آگے بڑھا رہی ہے۔ جس نے ووٹ دینے میں کنجوسی کی اس کی ترقی میں بھی کمی نہیں کی۔
Delhi Air Pollution: دہلی-این سی آر میں پارکنگ کا کرایہ ہوا دوگنا، فضائی آلودگی کی وجہ سے بدل گئے یہ اصول
تمام قسم کی کاروں اور دو پہیہ گاڑیوں کے لیے این ڈی ایم سی کے نئے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ پہلے این ڈی ایم سی پارکنگ لاٹ میں کرایہ 20 روپے فی گھنٹہ وصول کیا جاتا تھا، لیکن نئے رہنما خطوط کے بعد اسے بڑھا کر 40 روپے فی گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔
Sunehri Bagh Masjid: ‘سنہری باغ مسجد چوراہے پر ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ کبھی ہوگا’، 2 سال پرانی حکومتی رپورٹ نے این ڈی ایم سی کو کیا بے نقاب
سنٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ نے سنٹرل وسٹا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر 2021 میں یہاں کی ٹریفک کو سمجھنے کے لیے ایک رپورٹ تیار کی تھی۔ بتایا گیا کہ چوراہے پر واقع مسجد میں کسی قسم کا ٹریفک مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی آئندہ ہو سکتا ہے۔
Asaduddin Owaisi on Sunehri Masjid: سنہری مسجد کو منہدم کئے جانے کی تجویز پر اسدالدین اویسی کا بڑا بیان، این ڈی ایم سی کو لکھا لیٹر
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے دہلی کی سنہری مسجد کو ہٹانے کے این ڈی ایم سی کی تجویز کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Sunehri Masjid Removel Issue: دہلی میں 150 سال پرانی مسجد کو ہٹائے گا این ڈی ایم سی؟ لوگوں سے طلب کئے جا رہے ہیں مشورے
دہلی کے ادیوگ بھون کے سامنے گول چوراہے پر واقع سنہری مسجد کو ہٹانے کے لئے این ڈی ایم سی نے لوگوں سے مشورہ مانگا ہے۔ لوگ [email protected] پر یکم جنوری کو شام پانچ بجے تک اپنی رائے بھیج سکتے ہیں۔ یہ مسجد 150 سال پرانی ہے۔





