Bharat Express DD Free Dish

NCP chief

اسپتال انتظامیہ کے مطابق شرد پوار کو الٹی کی شکایت کے باعث جسم میں پانی کی کمی یعنی ڈی ہائیڈریشن کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد احتیاطی طور پر انہیں داخل کر لیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی مجموعی صحت مستحکم ہے اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال کے بعد جہاں ان کی اہلیہ سنیترا پوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا، وہیں اب انہیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت گروپ) کی قومی صدارت سونپے جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

شرد پوار نے بھی کچھ دن پہلے کہا تھا کہ ’’میں اجیت کی فطرت کو جانتا ہوں، وہ کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے، تو کیا اسمبلی سے پہلے یا بعد میں پوار چچا اور بھتیجوں کے درمیان صلح ہوگی۔

شرد پوار نے کہا کہ ملک میں اس طرح کی کانفرنسیں پہلے بھی دو بار ہو چکی ہیں۔ ایسا وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور میں بھی ہوا۔ اب یہ کانفرنس تیسری مرتبہ ملک میں منعقد ہو رہی ہے۔ پہلی دو کانفرنسوں میں دنیا بھر سے لوگ آئے تھے لیکن تب ماحول آج جیسا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا، 'انڈیا' کی اگلی میٹنگ ممبئی میں ہوگی۔ بی جے پی اور اس کے اتحادی اس کے برعکس کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے کامیاب حکمت عملی بنائیں گے۔ پوار نے یہ بھی کہا کہ یوم تقسیم منانے کا فیصلہ غلط تھا۔ بی جے پی لوگوں میں دراڑ پیدا کرنا چاہتی ہے

اجیت پوار ان کے بھتیجے ہیں۔ خاندان کے کسی فرد سے ملاقات بحث کا موضوع نہیں بن سکتی۔ شرد پوار نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم (این سی پی) میں سے کوئی بھی بی جے پی میں شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے سب سے بڑے فرد ہیں۔

دونوں رہنماوں کے چہرے پر خوشی واضح انداز میں دیکھی گئی البتہ جیسے ہی شرد پوار سے ملنے کے بعد پی ایم مودی آگے بڑھے شرد پوار نے پی ایم مودی کی پیٹھ پر تھپکی دی یعنی ان کی پیٹھ تھپتھپائی۔ جس پر سیاسی ماہرین کئی طرح کی قیاس آرائیاں کرنے لگے ہیں ۔