Seva Sankalp Abhiyan: نکسل تشدد کے متاثرین کی زندگی سنوارنے کی کوشش، امت شاہ بولے- عزت اور خود انحصاری کے ساتھ جینا ہر شخص کا حق
امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور دیگر معذور لوگوں کے لیے منعقدہ امدادی آلات کی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ضروری سہولیات فراہم کرنا اور انہیں عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔
Naxalite violence are now over: ’’نکسلی تشدد کرنے والوں کے دن ختم ہو چکے ہیں‘‘ وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں دیا جواب
امت شاہ نے کہا کہ جو لوگ ہتھیار اٹھائیں گے انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے، تاہم حکومت ان افراد سے بات چیت کے لیے تیار ہے جو ہتھیار ڈال دیں۔ انہوں نے نکسلی نظریے کے حامیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت اور آئین پر یقین نہیں رکھتے۔





