Rajnath Singh Holds Emergency Meeting: تیل کے تحفظ کے لیے پی ایم مودی کی اپیل کے بعد راج ناتھ سنگھ نے کی ہنگامی میٹنگ، کہا-’’ضروری اشیا کی کوئی کمی نہیں، غیر ضروری خریداری سے کریں گریز‘‘
وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ضروری اشیا کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں، صبر کا مظاہرہ کریں اور گھبراہٹ یا غیر ضروری خریداری سے بچیں۔ حکومت کے مطابق ملک میں ضروری اشیا کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
PM Modi Chairs High-Level Meeting: وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ، توانائی سپلائی پر ہنگامی جائزہ، تیل، گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہے اور عوام کو توانائی کی دستیابی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ملکی مفادات کے تحفظ اور توانائی کی مسلسل فراہمی کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائے گی۔
West Asia crisis: مغربی ایشیا کے بحران کے باوجود شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے تمام تر کوششیں کررہی ہے مودی حکومت: نرملا سیتارمن
نرملا سیتارمن نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کے مفاد میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ عوام میں اعتماد اور امید پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ ملک کے شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، لیکن اپوزیشن کے کچھ ارکان ایوان میں آ کر صرف نعرے بازی کر رہے ہیں، جو افسوسناک ہے۔




