PM Modi Criticised TMC: وزیراعظم نریندر مودی کا ترنمول حکومت پر صدر دروپدی مرمو کی گستاخی کا الزام، تقریب کے بائیکاٹ پر سخت تنقید
وزیراعظم نے کہا کہ صدر دروپدی مرمو مغربی بنگال میں سنتھال قبائلی روایت کے اعزاز میں منعقد ہونے والی ایک اہم تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں، مگر ترنمول کانگریس نے اس پروگرام کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب صدر اور قبائلی برادری دونوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی تھی کیونکہ صدر مرمو خود بھی قبائلی پس منظر رکھتی ہیں اور سنتھال برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ فکر مند رہی ہیں۔
Trump-era politics a clown show: اوباما نے ٹرمپ دور کی سیاست کو ’’مسخرہ تماشا‘‘ قرار دیا، وائٹ ہاؤس کی بیان بازی پر شدید تنقید
اوباما نے ڈیموکریٹس کو خبردار کیا کہ وہ سیاسی مخالفت میں حد سے نہ گزریں اور قانون کی حکمرانی کو نظرانداز نہ کریں۔ انہوں نے کہا: ’’اگر ہم بھی وہی طریقہ اختیار کریں جس میں سچائی کی پروا نہ ہو اور جمہوری حدود کو پامال کیا جائے، تو ہم وہی کچھ کھو دیں گے جس کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بطور صدر وہ بعض سخت اقدامات کر سکتے تھے، مگر ایسا کرنا جمہوری اصولوں کے منافی ہوتا۔
Acharya Pramod praises PM Modi: ’’وزیراعظم نریندر مودی اس ملک کی ضرورت ہیں‘‘ کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم کا بڑا بیان
آچاریہ پرمود کرشنم نے وزیراعظم مودی کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی بھگوان کی کرپا سے اس ملک کے وزیراعظم بنے ہیں۔ جس طرح بھگوان اپنے بھکتوں پر کرپا کرتے ہیں، اسی طرح مودی بھارت کے لیے بھگوان کے پرساد کی مانند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں بھارت کو ایک مضبوط اور فیصلہ کن قیادت کی ضرورت ہے، اور نریندر مودی نے نہ صرف ملک کو نئی پہچان دی بلکہ عالمی سطح پر بھارت کے وقار میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔
Great nations are not built in silence: ’’عظیم قومیں خاموشی میں نہیں بنتیں‘‘ راہل گاندھی نے کوچی میں اظہار رائے کی ضرورت پر دیا زور
20 جنوری کو راہل گاندھی اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی (اتر پردیش) کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کانگریس کی ’منریگا بچاؤ‘ مہم کے تحت ایک عوامی اجلاس سے خطاب کریں گے، جو VB-G RAM G ایکٹ 2025 کے خلاف منعقد کیا جا رہا ہے۔
Mamta Charitable Trust are commendable: ملک میں بہروپیے سیاست دانوں کی سیاست اب نہیں چلے گی، ٹوپی، ذات اور جنیو دکھا کر ووٹ لینے کا دور ختم: ڈاکٹر دنیش شرما
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ بھارت اب بدل چکا ہے۔ مودی حکومت نے جی رام جی بل کے ذریعے غریبوں کو 125 دن کے روزگار کی ضمانت دی ہے اور گھروں کے قریب ہی روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں تاکہ لوگوں کو نقل مکانی نہ کرنی پڑے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس ایسے عوامی مفاد کے بلوں کی مخالفت کر رہی ہے، کیونکہ اسے عوام کی بھلائی راس نہیں آتی۔
I condemn it in very strong words: جاوید اختر کا نتیش کمار سے حجاب واقعہ پر غیر مشروط معافی کا مطالبہ، کہا-’’میں اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں‘‘
اس واقعے نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں عوامی حلقوں، سماجی کارکنوں اور دانشوروں کی جانب سے اسے عورت کی عزت اور شخصی آزادی کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔ زائرہ وسیم نے بھی اس معاملے پر سوشل میڈیا کے ذریعے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔





