Bharat Express

Naresh Meena

اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تشدد زدہ علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

مینا نے کہا، "ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارنے کے بعد، میں نے کلکٹر سے یہاں آنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن کلکٹر نہیں آئے۔ وہ ہاتھوں میں مہندی لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ میں اس مطالبے کو لے کر دھرنے پر بیٹھا تھا، لیکن میرے لئے کھانا اور گدا پولیس نے  آنے نہیں دیا۔

راجستھان کے دیولی اونیاڑہ سیٹ سے آزاد امیدوار نریش مینا نے ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارا جس کے بعد ہنگامہ شروع ہو گیا ،نریش مینا  کی گرفتاری کے بعد حامی مزید مشتعل ہو گئے۔