Major reshuffle in PM cabinet: وزیراعظم مودی کی کابینہ میں جلد ہوسکتی ہے بڑی ردوبدل، 12 خالی عہدوں پر نئے چہروں کو مل سکتا ہے موقع
بی جے پی کی نئی قومی ٹیم کی تشکیل کے بعد مرکزی وزارتی کونسل میں ممکنہ تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ نوجوانوں، خواتین اور اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دینے پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔ مودی حکومت کی تیسری مدت میں اتحادی جماعتوں کا کردار پہلے کے مقابلے میں زیادہ اہم ہے۔ اس لیے وزارتی کونسل میں کسی بھی ردوبدل کے دوران این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیاسی توازن قائم رکھنا بھی ضروری ہوگا۔
Viksit Bharat 2047 Vision: ’ہندوستان کو 2047 تک ترقی یافتہ بنانے کے لیے10ٹریلین ڈالرکی جی ڈی پی کا ہدف ضروری‘
وزیراعظم نریندر مودی کئی مواقع پر نوجوانوں کی کاروباری صلاحیت کو’وکست بھارت‘ کا اہم ستون قرار دے چکے ہیں۔ مودی حکومت کے تحت ملک کے اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
Amit Shah hoists Tiranga: امت شاہ نے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت اپنی رہائش گاہ پر لہرایا ترنگا، یوم آزادی سے قبل وزیر داخلہ نے قومی پرچم لہرا کر دیا حب الوطنی کا پیغام
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہریوں سے ملک گیر ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ترنگا ملک کا فخر اور قوم کے لیے بہترین کارکردگی کا مستقل ذریعۂ تحریک ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اس سال کی مہم ’وندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی اہمیت رکھتی ہے اور شہریوں کو ’وکست بھارت‘ کی تعمیر کے عزم کو مضبوط کرنا چاہیے۔
Anupam Kher met Amit Shah: انوپم کھیر کی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات، کہا-’’ایسی شخصیت سے ہر ملاقات نئی سوچ اور سیکھنے کا موقع دیتی ہے‘‘
انوپم کھیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے امت شاہ کی محبت، خلوص اور پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک، سماج، ثقافت، سنیما اور زندگی کے مختلف موضوعات پر طویل اور نہایت بامعنی گفتگو ہوئی۔





