Bharat Express DD Free Dish

Namo Bharat Train

مسافروں کے مطابق نمو بھارت ٹرینوں نے دہلی اور این سی آر کے مختلف شہروں کے درمیان سفر کو نہ صرف آسان بنایا ہے بلکہ روزانہ کئی گھنٹوں کی بچت بھی ممکن بنائی ہے۔ خاص طور پر دفاتر جانے والے ملازمین، طلبہ اور روزانہ سفر کرنے والے افراد اس سہولت سے بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کے روز شتابدی نگر نمو بھارت اسٹیشن پر میرٹھ میٹرو اور نمو بھارت ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس اقدام کو قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں علاقائی رابطے اور جدید شہری ٹرانسپورٹ نظام کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

میرٹھ سے دہلی آنے جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری! نمو بھارت ٹرین اب سرائے کالے خاں سے بیگم پل تک چلے گی۔ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ ٹرین نہ صرف وقت کی بچت کرے گی بلکہ مریضوں کے لیے لائف لائن بھی ثابت ہوگی۔

ملک کے شہری ٹرانسپورٹ نظام میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی آج دہلی سے میرٹھ کے درمیان چلنے والی سیمی ہائی اسپیڈ نموبھارت آر آر ٹی ایس سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

دہلی-این سی آر کے لوگوں کے لیے ’’نمو بھارت‘‘ ٹرین اب صرف سفر کا ذریعہ نہیں رہی، بلکہ زندگی کے خاص لمحات کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنانے کا ایک منفرد پلیٹ فارم بننے جا رہی ہے۔ این سی آر ٹی سی نے ایک نئی اور دلچسپ سہولت کا آغاز کیا ہے، جس کے ذریعے لوگ اپنے خاص مواقع مثلاً سالگرہ تقاریب، پری ویڈنگ شوٹ، نجی تقریبات اور خوشی کے دیگر لمحات کا انعقاد براہِ راست نمو بھارت ٹرین کے اندر کر سکیں گے۔

وندے بھارت ایکسپریس کے ساتھ نمو بھارت ریپڈ ریل ہندوستان کی نئی شناخت بن گئی ہے۔ مختصر فاصلے کے شہروں کے درمیان عالمی معیار کی ریل خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی نمو بھارت ریپڈ ریل نے انٹر سٹی سفر کے میدان میں ایک نیا سنگ میل بنایا ہے

ہندوستان کا ریل نظام 8,000 سے زیادہ ٹرین سیٹ، 15,000 لوکوموٹیوز، 80,000 مسافر کوچز اور 300,000 سے زیادہ مال بردار ویگنوں کو تعینات کرتا ہے۔

پی ایم مودی کی نئے سال 2025 کا پہلا مہینہ یعنی  جنوری اہم مصروفیات سے بھرا ہوا مہینہ گزرا ہے۔ نمو بھارت ٹرین میں سفر کرنے اور برف پوش سونمرگ کا دورہ کرنے سے لے کر سوابھیمان اپارٹمنٹس میں رہائشی  مستفدین سے ملاقات تک۔

ریپڈ ریل کو ”نمو بھارت ٹرین“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹرین کئی خاص خصوصیات سے لیس ہے۔