Abu Asim Azmi Demands Action Against Hate Crimes: ”داڑھی والے شخص کو کب کون مار دے، کچھ کہا نہیں جا سکتا“، مہاراشٹر اسمبلی میں ابو عاصم اعظمی کا بڑا بیان، وزیر اعلیٰ سے سخت کارروائی کا مطالبہ
ابو عاصم اعظمی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسا ماحول پیدا ہو چکا ہے کہ کسی بھی وقت کسی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”داڑھی، کرتا اور ٹوپی پہن کر نکلنے والے شخص کو کب کون مار دے، کچھ کہا نہیں جا سکتا“۔ ان کے مطابق یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ریاست میں امن و امان کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کرتی ہے۔
Maulana Badruddin Ajmal on Muslims Politics: ”مسلمان پورے ملک میں محفوظ،، ان کے ساتھ ہندو ہیں…“ الیکشن سے پہلے مولانا بدرالدین اجمل کے بیان کا کیا ہے سیاسی مطلب؟
اے آئی یوڈی ایف سربراہ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمان محفوظ ہیں اور ہندووں کی حمایت ہے۔ سال 2024 کی ہارکے بعد اے آئی یوڈی ایف اپنے وجود کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ کیونکہ اسمبلی الیکشن سے پہلے کانگریس نے اس سے دوری بنالی ہے، جس سے آسام میں مسلم ووٹوں کی تقسیم کا خطرہ ہے۔
Muslim Politics: مسلم سیاست: بااختیاری کی لہر یا سیاسی سودے بازی کا نیا چہرہ؟
آج مسلم برادری کا ایک بڑا طبقہ قیادت سے محروم ہے۔ مذہبی قیادت پرانی روایتوں میں الجھی ہوئی ہے، جبکہ سیاسی قیادت موقع پرستی کے سودے کر رہی ہے۔




