Bharat Express DD Free Dish

Mumbai Train Blasts 2006

مہاراشٹرحکومت نے ممبئی میں 2006 کے سلسلہ واربم دھماکوں کے کیس میں تمام 12 ملزمان کوبری کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی۔ سپریم کورٹ نے فیصلے پرروک لگاتے ہوئے واضح کیا کہ رہا ہونے والے ملزمان کودوبارہ گرفتار نہیں کیا جائے گا تاہم یہ فیصلہ دیگرمقدمات میں کوئی نظیرقائم نہیں کرے گا۔

اجیت پوارکی سربراہی والی این سی پی کے قومی جنرل سکرٹیری، اقلیتی ونگ کے سربراہ ایڈوکیٹ سید جلال الدین نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ تاریخی ہے اوراس فیصلہ نے ایک بارپھرعدلیہ پر لوگوں کے اعتماد کومضبوط کیا ہے۔

ہائی کورٹ نے اے ٹی ایس کی جانچ پرکہا کہ معاملہ سلجھانے کا جھوٹا دکھاوا کرنا اور اس کے ذریعہ ملزمین کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جانا، سماج کوجھوٹی یقین دہانی کراتا ہے، یہ بہت خطرناک ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مہاراشٹراے ٹی ایس کے لئے شرمندگی کی بات ہے کیونکہ اسی نے اس پورے معاملے کی جانچ کی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمین کو فوراً جیل سے رہا کیا جائے اگر وہ کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں تو یعنی کہ عدالت نے سال 2006 سے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ملزمین کی جیل سے رہائی کا راستہ صاف کردیا ہے۔