Bharat Express DD Free Dish

Mumbai Municipal Corporation Elections

بی جے پی ممبئی کے نئے جنرل سکریٹری اورسدھی ونائک ٹرسٹ کے خزانچی آچاریہ پون ترپاٹھی نے ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے حوالے سے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہایوتی اس الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ ڈال کرممبئی کومضبوط کریں۔

بی ایم سی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتیں سرگرم نظر آ رہی ہیں اور سبھی اپنی اپنی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔ ادھر مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کے صدر ابو اعظمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی یہ انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔